پانچ سو سے زائد پولیس نفری کی موجودگی میں مسلمانوں کے 40 سے زائد مکانات پر چلا بلڈوزر

 

چھتیس گڑھ: مسلمانوں کے مبینہ "غیر قانونی قبضے" پر بلڈوزر چلا دیا!  پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بھگا دیا!

سوموار کو انتظامیہ کی ٹیم نے چھتیس گڑھ کے امبیکاپور کے مہامایا پہاڑی پر تقریباً 40 جھارکھنڈ کے مسلمانوں کے مکانات کو منہدم کردیا۔  پہاڑ پر 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے۔  تاہم ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس میں کال کے بعد کارروائی روک دی گئی۔صبح مہامایا پہاڑ پر مبینہ "غیر قانونی تجاوزات" کو ہٹاتے وقت انتظامی اور جنگلاتی عملہ کی ٹیم کو مسلمانوں کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔  انہوں نے مزید کچھ وقت مانگا لیکن انتظامیہ نے انکار کر دیا۔  ہنگامہ آرائی کے درمیان پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو بھگا دیا۔(جاری)

بلاسپور ہائی کورٹ میں کیس پر روک لگانے کے لیے عرضی دائر کی گئی ہے۔  فوری سماعت کی اپیل کے بعد کیس کی سماعت کے لیے وقت دیا گیا ہے۔  اس سے پہلے ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس سے سرگوجا ضلع انتظامیہ کو منہدم کرنے کی جاری کارروائی کو روکنے کا زبانی حکم دیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ کے زبانی حکم کے بعد کارروائی روک دی گئی تھی لیکن حکم آنے تک صبح سے جاری کارروائی میں تقریباً 40 مکانات منہدم ہو چکے تھے۔  حکومت کا دعویٰ ہے کہ تقریباً 440 لوگوں نے مبینہ طور پر "غیر قانونی طور پر تجاوزات" کرکے مہامایا ہل کی محفوظ جنگلاتی زمین پر مکانات بنائے ہیں۔(دیکھیں ویڈیو)


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے