بریلی میں ٹین کے شیڈ میں نماز پڑھنے پر 7 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج

 

اتر پردیش کے بریلی میں بنے ایک ٹین کے شیڈ سے بنے مکان میں نماز ادا کرنے پر پولیس نے 7 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جارہا ہیکہ یہاں بغیر اجازت 20 سے زیادہ افراد نماز پڑھ رہے تھے جس کو دیکھتے ہوئے ہندو تنظیموں نے پولیس میں شکایت کی جس کے بعد پولیس نے شکایت کا اطلاق کر کے کاروائی کی اور اب تک 4 لوگوں کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ (جاری)

۔یاد رہے کہ اس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جو ہم آپ کو دکھا رہے ہیں ۔ (جاری)


ویڈیو پر لوگوں نے اپنے اپنے رجحانات کا اظہار بھی کیا ہے ۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کے اپنی پرائیویٹ پراپرٹی پر نماز ادا کرنا کیسے جرم ہوسکتا ہے ؟ جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ اس دیش میں نمازیوں پر مقدمات کیوں درج کئے جارہے ہیں ۔ کیا اس ملک میں اپنے اپنے مذہب پر آزادی کیساتھ عمل کرنا کیسے جرم ہوسکتا ہے ۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے