ناسک: مہاراشٹر کے ناسک میں اتوار کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ناسک ضلع کے دوارکا سرکل میں ایک ٹیمپو اور ٹرک کے درمیان تصادم میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے میں کئی دیگر زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ شام 7.30 بجے آیاپا مندر کے قریب پیش آیا۔ (جاری)
مذہبی پروگرام سے واپسی کے دوران حادثہ
پولیس افسر نے کہا، "ٹیمپو میں 16 مسافر سوار تھے، جو یہاں سڈکو علاقے جا رہے تھے۔ وہ نفاد میں ایک مذہبی پروگرام سے واپس آرہے تھے۔ ٹیمپو ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور پیچھے سے لوہے کی سلاخوں سے لدے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں کچھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔(جاری)
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
انہوں نے کہا کہ پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں رہائشیوں اور راہگیروں کے ساتھ فوری طور پر بچاؤ آپریشن شروع کیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ زخمیوں کا ضلع اسپتال اور کچھ نجی اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔ پولیس اور صحت کے حکام نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کچھ مسافر شدید زخمی ہیں۔
0 تبصرے