مالیگاؤں (پریس ریلیز) بروز پیر 30 دسمبر 2024 کو مالیگاوں ایجوکیشن سوسائٹی ممبٸی کے زیرانصرام جاری ایم ایس ای پرائمری ہائی اسکول و جونیٸر کالج مالیگاؤں میں غزل خوانی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے میں 29 سے زائد اسکولوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔(جاری)
جامعہ محمدیہ منصورہ کے زیراہتمام جاری آفاق اکیڈمی کے جماعت ہشتم کے ہونہار طالب علم حذیفہ اشیش کا انتخاب اس مقابلے کے لئے کیا گیا۔ آفاق اکیڈمی کے طالب علم حذیفہ اشیش نے اپنی مترنم اور جادو بھری اواز سے سامعین و مہمانان کو سحرزدہ کر دیا۔ جبکہ جج حضرات نےطالب علم کی اس پیشکش سے متاثر ہو کر تیسرے انعام سے نوازا جو کہ قابل تحسین ہے۔ (جاری)
اس کامیابی پر جامعہ محمدیہ منصورہ کے چیئرمین ارشد مختار صاحب اور سیکریٹری راشد مختار صاحب کے علاوہ آبزرور عدیل سر، آسمہ خاتون جونیئر کالج کی پرنسپل صدف میڈیم، پرنسپل انصاری نوید سر و اسٹاف نے حذیفہ اشیش کو نیک خواہشات اور مبادکباد پیش کی۔
0 تبصرے