پچھلے دنوں 16جنوری کی رات 2 بجے باندرا میں بنے سیف علی خان کے مکان میں ایک چور چوری کی غرض سے گھر کے بارویں منزلے پر پہنچا تھا ، جب سیف علی خان کی میڈ (خادمہ ) نے چور کو دیکھا تو چور نے اس کے ساتھ ہاتھا پائی کرنا چاہا لیکن اسی دوران سیف علی خان آگئے اور پھر چور نے سیف علی خان پر جانلیوا حملہ کیا ۔ سیف کے ہاتھ اور گردن پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے یہ چور بارہویں منزلے سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا اور سیف از خود آٹو رکشا پر ممبئ کے لیلاوتی اسپتال پہنچے ۔ (جاری)
اور پانچ دنوں کے علاج و معالجہ کے سیف ان شرٹ کر کے سفید شرٹ اور بلیو بینٹ میں اسپتال کے باہر آئے اس دوران بڑی تعداد میں پولیس نفری بھی دیکھی گئی ۔ معلوم ہوکہ سیف علی خان کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد جو ان کی صحت تھی اس کو لیکر پورے ہندوستان میں کوسپیرسی جاری ہے ۔ (جاری)
اب اگر ہم خبر کو اچھی طرح پڑھیں اور سمجھیں تو یہ کسی فلمی کہانی جیسی نظر آتی ہے ۔ معلوم ہوکہ اتنا کچھ ہونے کے بعد بھی نہ ابھی تک سیف علی خان کی پولیس اور نہ سیف کے گھر والوں کی جانب سے کوئی صاف بیان دیکھنے اور سننے کو نہیں مل رہا ہے ۔ (جاری)
دوسری جانب سوشل میڈیا پر لوگ اپنے اپنے رجحانات کے مطابق سیف علی خان کے معاملے پر فوٹوز اور ویڈیو وائرل کررہے ہیں ۔ لیکن یہ معاملہ جہاں ختم ہونا چاہیئے وہیں یہ معاملہ ہر ویڈیو کے بعد مزید الجھتا نظر آنے لگا ہے ۔ اسی کو لیکر مجلس اتحاد المسلمین بائیکلہ کے سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے ممبئی پولیس اور سیف علی خان کے افراد خانہ سے اس معاملے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاف و شفاف بیان عوام کے سامنے رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ دیکھیں ویڈیو ۔
Saif ali khan attack!!जनता के मन में शक और सवाल है कुछ तो है राज़ जिसकी पर्दा दारी है !!पुलिस प्रशासन और सैफ़ के परिवार वालों को जनता के सवालों का जवाब देना चाहिए !! pic.twitter.com/DWLNKNHFVy— Waris Pathan (@warispathan) January 22, 2025
0 تبصرے