ریاست مہاراشٹر کا مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں اپنے آپ میں الگ پہچان رکھتا ہے ۔ یہاں سے ہر دن نئی نئی خبریں سننے اور دیکھنے کو ملتی ہیں ۔ اب مالیگاوں شہر سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں رضوان بیٹری والا فلسطین اور انڈیا کا پرچم لہراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔(جاری)
آپ کو بتادیں کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پچھلے تیرہ مہینوں سے جنگ جاری تھی ۔ جس میں کئی سو فلسطینی ہلاک ہوگئے اور کئی فلسطینی اغواء بھی کئے گئے ۔ لیکن ابھی دو دن قبل فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر مہر لگادی گئی ۔ جس کی خوشی دنیا بھر میں دیکھی گئی ۔ واضح رہے کہ یہ جنگ بندی کئی مرحلے میں ہونی ہے ۔جس میں پہلا مرحلہ چھ مہینوں کا ہوگا ۔ اس چھ مہینوں میں فلسطین میں طبی امداد پہنچانا ، بچوں کی اسکول کو دوبارہ جاری کرنا ، صاف صفائی اور فلسطین کی عوام کے درمیان غذا کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ یاد رہے کہ بروز اتوار سے جنگ بندی معاہدے کے مطابق فلسطین میں روزمرہ کی زندگی گزارنے کو یقینی بنانا ہے ۔ (جاری)
آپ کو بتادیں کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے بعد جہاں زمینی سطح پر بھی خوشی کا ماحول پایا جارہا ہے وہیں سوشل میڈیا پر بھی طرح طرح کی پوسٹ وائرل ہورہی ہیں جس میں لوگ فلسطین کی بندی پر مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں ۔ یہاں مالیگاوں شہر سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں رضوان بیٹری والا نامی ایک شخص اپنے کیبن میں فلسطین اور بھارت کا پرچم لہرا رہے ہیں ۔ رضوان بیٹری والا جہاں فلسطینی عوام کو جنگ بندی معاہدے کی مبارکباد دے رہے ہیں وہیں بھارت کی فلسطین سے محبت کا اظہار بھی کررہے ہیں۔یاد رہے یہ ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ جو سرخیوں کی زینت بنا ہوا ہے ۔
0 تبصرے