اس ملک میں نفرت دن بدن بڑھتی جارہی ہے ۔ اور سوشل میڈیا کے اس دور میں ہر روز ملک کے مختلف علاقوں سے الگ الگ ویڈیوز ، فوٹوز وائرل ہوتے ہیں جسے ہم دیکھتے بھی ہیں اور سنتے بھی ہیں ۔ لیکن ہمارے اندر اقتدار میں بیٹھے لوگوں کا اس قدر ڈر بیٹھا ہوا ہے کہ ہم صرف دیکھ اور سن لیتے ہیں ۔ بدلے میں نہ ہم کچھ بولتے ہیں نہ کسی طرح کا اقدام اٹھاتے ہیں ۔ افسوسناک بات یہ ہیکہ جہاں ملک میں کبھی ٹرین میں ، کبھی سنسان راستوں پر مسلم دشمن عناصر مسلمانوں کو پکڑ کر جئے شری رام کا نعرہ لگواتے ہیں اور سامنے والا فریق اپنی زبان سے یہ نہیں کہتا تو یہ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔ اور کہیں جانوروں کی پکڑ دھکڑ کو لیکر مسلمانوں کے ساتھ ظلم ستم کئے جارے ہیں ایسے معاملات ہر دن بڑھ رہے ہیں ۔(جاری)
اسوقت ہمارے اندر ڈر اس بات کا ہے کے ملک میں نہ ہم کسی جگہ جانے سے ڈر رہے ہیں بلکہ ہم ہمارے بچوں کو تعلیم اور روزگار کیلئے کہیں باہر شہروں میں بھیجنے سے بھی قاصر ہیں ۔ ابھی حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کچھ مدرسے کے بچوں کو کچھ شرپسند عناصر ان سے جئے شری رام کا نعرہ لگوا رہے ہیں ۔ اور وہ بچے ڈرے سہمے ہوئے ہیں ۔ اب ایسے معاملات پر کیسے روک لگے گی ۔ (جاری)
मदरसा के बच्चों से ज़बरदस्ती ‘जय श्रीराम’ का नारा लगवाने का आरोप…वीडियो बिहार में बांका जिला के बाराहाट प्रखंड का बताया जा रहा है। जहाँ मदरसा के लड़कों से जबरन धार्मिक नारे लगवाए जाने का वीडियो सोशल मीडिया पर तेज़ी से वायरल हो रहा है।महोदय @bihar_police कृपया मामले को… pic.twitter.com/Qblsu2wZPT— Ashraf Hussain (@AshrafFem) January 24, 2025
0 تبصرے