فلمی انداز میں پہلے بیدر میں اے ٹی ایم لوٹ کر سیکیورٹی اہلکار پر کی گئی فائرنگ ، اور پھر اب حیدرآباد کے افضل گنج میں کی گئی دوسری فائرنگ ۔ جانیئے کیا ہے معاملہ

 

 تلنگانہ : آج صبح تقریباً 11 بجے کے قریب کرناٹک کے بیدر میں ایک ڈکیٹی کا معاملہ پیش آیا ۔ یہاں بیدر شیواجی سرکل پر موجود اے ٹی ایم کی دو معلوم لوگوں نے توڑ پھوڑ کی اور تقریباً 93 لاکھ کی نقد رقم لیکر فرار ہوگئے۔  آپ کو بتادیں کہ یہاں ایس بی آئی کا اے ٹی ایم تھا اور یہاں بینک سیکیورٹی اہلکار بھی موجود تھا ۔ جس وقت چوروں نے اے ٹی ایم کی توڑ پھوڑ کی تو بینک سیکیورٹی اہلکار نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن بدمعاشوں نے سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے سیکیورٹی اہلکار کی جگہ پر ہی موت ہوگئی ۔ اور بدمعاشوں نے 93 لاکھ کی نقد رقم لیکر راہ فرار اختیار کرگئے ۔ (جاری)

 اس معاملے کے بعد یہاں عوامی ہجوم دیکھا گیا ۔ بیدر پولس موقع پر پہنچی اور معاملے کا جائزہ لیا ۔ اس کے بعد ابھی کچھ دیر قبل حیدرآباد کے افضل گنج میں بھی فائرنگ کا معاملہ پیش آیا ۔ زرائع کے مطابق بتایا جارہا ہیکہ جو گینگ کے لوگوں نے صبح بیدر میں اے ٹی ایم کی لوٹ مار کی تھی وہی چور حیدرآباد میں داخل ہوئے ۔ جنہیں بیدر پولیس اور حیدرآباد پولیس ٹریس کررہی تھی ۔ جیسے ہی حیدرآباد کی پولیس کو خبر ملی کہ وہ بدمعاش افضل گنج میں موجود ہیں تو حیدرآباد پولیس نے ان کا پیچھا کیا اور جب ان بدمعاشوں کو اس کی خبر ہوئی کہ ہمارے پیچھے پولس لگی ہوئی ہے تب انہوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔ اور وہ بدمعاش پھر سے راہ فرار اختیار کرگئے ۔(جاری)

 اب اس معاملے کو لیکر حیدرآباد کی پولیس ایکشن موڈ میں نظر آرہی ہے۔  جگہ جگہ انجان لوگوں کی چیکنگ کی جارہی ہے ۔ اور بڑی تعداد میں پولیس افضل گنج کی سڑکوں پر نظر آرہی ہے ۔ اس معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے ۔ 

ایسی ہی کار آمد اور بریکنگ خبروں کو بروقت پڑھنے کیلئے سچ بات نیوز کے وہاٹس ایپ چینل کو ابھی فالو کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے