کون ہے اریبہ خان ؟؟ جس نے دہلی اوکھلا اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑنے کا لیا فیصلہ !

 

نئی دہلی: کانگریس نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے اوکھلا اسمبلی سیٹ سے اریبہ خان کو میدان میں اتارا ہے۔ سابق مرکزی وزیر کرشنا تیرتھ کو پٹیل نگر سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پارٹی نے گوکلپور سے اپنا امیدوار تبدیل کیا ہے۔ کانگریس نے اب تک 63 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔(جاری)

کانگریس کی تیسری فہرست میں 16 امیدواروں کے نام ہیں۔ پارٹی نے اب گوکل پور-ایس سی سیٹ سے پرمود کمار جینت کی جگہ ایشور باگری کو ٹکٹ دیا ہے۔ وہیں گھونڈہ سیٹ سے سینئر لیڈر بھیشم شرما پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کانگریس نے اپنی دوسری فہرست میں 26 ناموں کا اعلان کیا تھا۔(جاری)

کانگریس نے جنگ پورہ سے فرہاد سوری کو ٹکٹ دیا ہے۔ یہ عام آدمی پارٹی کے رہنما اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی سیٹ ہے۔ اس کے علاوہ راجیش للوتھیا سیما پوری سے، مکیش شرما اتم نگر سے اور دیویندر سہراوت بجواسن سے الیکشن لڑیں گے۔(جاری)

کو ہیں اریبہ خان ؟

اریبہ سابق ایم ایل اے آصف خان کی بیٹی اور بہار کے گورنر عارف محمد خان کی بھانجی ہیں۔

اوکھلا سیٹ کا حال جانئے

اوکھلا سیٹ سے اریبہ خان کا مقابلہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے موجودہ ایم ایل اے امانت اللہ خان سے ہوگا۔ امانت اللہ یہاں سے دو بار جیت چکے ہیں اور علاقے میں ان کی مضبوط گرفت سمجھی جاتی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس سیٹ سے منیش چودھری کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے شفا الرحمان کو ٹکٹ دیا ہے، جو دہلی فسادات کے ملزم بھی رہ چکے ہیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے