دہلی ودھان سبھا الیکشن کی تاریخ قریب آرہی ہے، یہ 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور 8 فروری کو نتیجے ظاہر کیئے جائیں گے۔
ایسے میں اگر ہم دہلی کی اوکھلا ودھان سبھا سیٹ کی بات کریں گے تو یہاں عام آدمی پارٹی کے امیدوار امانت اللہ خان اور اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار شفا الرحمن کے درمیان کڑا مقابلہ دیکھا جارہا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کے آج اے آئی ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹر اسد الدین دہلی پہنچے اور شاہین باغ علاقے میں پیدل دورہ کیا ۔ انہوں نے لوگوں سے آنے والے الیکشن میں اے آئی ایم آئی ایم کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ اسوقت یہاں اسدالدین اویسی کیساتھ دہلی کے ہزاروں لوگوں نے پیدل دورے میں شرکت کئے ۔ (جاری)
دہلی میں اے آئی ایم آئی ایم کی بڑھتی مقبولیت کو دیکھتے ہیں صاف نظر آرہا ہیکہ اس بار عام آدمی پارٹی کے امیدوار امانت اللہ خان کی ضمانت ضبط ہوگی ۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی کے پیدل دورے سے بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس میں ہلچل مچ گئی ہے۔ لیکن دہلی کی عوام کا جوش دیکھ کر اوکھلا ودھان سبھا سیٹ سے اے آئی ایم آئی ایم امیدوار شفیع الرحمان کی جیت 95 فیصد یقینی سمجھی جارھی ہے۔
0 تبصرے