ان دنوں میا کمبھ میلا اخباروں کی سرخیوں میں دیکھا جارہا ہے ۔ جہاں بڑی تعداد میں عقیدت مند جمع ہوتے ہیں اور پوجا پاٹھ کرتے ہیں اور اس میلے میں سادھو سنت بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں جو کئی سالوں سے نہائے نہیں ہوتے ۔ ہر سالوں پر ہونے والا یہ میلا ہر دس سالوں میں اپنی ایک الگ شناخت چھوڑ جاتا ہے ۔ اسی کڑی میں امسال مہا کمبھ میلے میں ایک نیا بابا سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہورہا ہے ۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ "آئی آئی ٹی بابا " کون ہے اور اس کی حقیقت کیا ہے ۔ (جاری)
اس نوجوان آئی آئی ٹی بابا کا نام " ابھئے سنگھ " ہے ۔ یہ نقلی بابا ہریانہ کا رہنے والا ہے ۔ اور دلچسپ بات یہ ہیکہ یہ کوئی بابا نہیں ہے ۔ اس نے اپنے آپ کو گندے لباس کیساتھ کمبھ میلے میں داخل کیا اور میڈیا کو ایک سماج کے خلاف الٹے سیدھے بیان دیتا ہے اس کی اسی حرکت کی وجہ سے لوگ اسے سوشل میڈیا پر جم کر ٹرول کررہے ہیں ۔ آپ یوٹیوب ، فیس بک اور انسٹاگرام کے ساتھ ٹوئیٹر پر اس بابا کی وہ ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں جس میں اس نے مسلم سماج کے خلاف زہر افشانی کی ہے ۔ (جاری)
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب یہ بابا کا بیان سوشل میڈیا پر پوری طرح وائرل ہوا تو مہا کمبھ کے جونا اکھاڑا کے صدر نے اسے میلے سے ہکال دیا ہے ۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ اس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر موجود ہے جس میں وہ گانجہ پی رہا ہے ۔ اس کو لیکر لوگ اسے جم کر نشانہ سادھ رہے ہیں ۔ آپ کو بتادیں کہ اسی کے گروپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ وہ صرف ہماری شناخت کو خراب کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ اس کے الٹے سیدھے بیانات کی وجہ سے ہم نے اسے مہا کمبھ میلے سے ہکال دیا ہے ۔
0 تبصرے