یتی نرسنگھانند نند نے پھر دیا مسلمانوں کے خلاف متنازعہ بیان !....

 

 جہاں ملک بھر میں وقف کی زمینات میں حکومت کی گندی نظریں جمی ہوئی ہیں اور وقف کی ملکیت کو حکومت چھین لینا چاہتی ہے اسی درمیان کچھ مسلم دشمن عناصر اس آگ میں گھی ڈالنے جیسا کام کررہے ہیں ۔ ابھی دو دن قبل ہمیشہ مسلمان سماج کے خلاف الٹے سیدھے بیان دینے والے یتی نرسنگھانند نے پھر سے وقف کی زمینات کے سلسلے میں کھلے عام مسلمانوں کو اپنا نشانہ بنایا اور صاف کہہ دیا کہ وقف کی ملکیت پر مسلمانوں کا کوئی حق نہیں ہے ۔ (دیکھیں ویڈیو) 


 آپ کو بتادیں کہ یتی نرسنگھانند مھا کمبھ میلے میں شرکت کیلئے گئے تھے جہاں پریس کانفرنس میں انہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں پر جم کر نشانہ سادھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی زمین وقف کی ملکیت نہیں ہے ۔ ہندوستان کی ہر زمین حکومت کی ہے ۔ بقول ان کے ، جو لوگ مھا کمبھ کی جگہ کو وقف کی ملکیت بتا رہے ہیں میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہندوستان کی کسی بھی زمین پر تمہارا کوئی حق نہیں ہے ۔ (جاری)

 بقول ان کے ، ہمارے آباء و اجداد نے تمہیں پناہ دی تھی جس کا کھلا فایدہ یہ لوگ اٹھا رہے ہیں ۔ اور جب مسلمانوں کا وجود بھی نہیں تھا تب سے کمبھ میلا ہورہا ہے اور یہ ہمیشہ جاری رہنے والا ہے ۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہا کمبھ کے زمہ داران نے جو فیصلہ لیا ہیکہ کمبھ میں کوئی مسلمان داخل نہیں ہونا چاہیئے میں ان کے اس فیصلے کی قدر کرتا ہوں ۔ غور طلب بات یہ ہیکہ اسطرح کھلے عام ہندوستان کے مسلمانوں کے خلاف بولنے والوں پر حکومت خاموش تماشائی بنی رہتی ہے ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے