کیجریوال اور نریندر مودی ایک نمبر کے جھوٹے ہیں !.. اگر وقف بل پارلیمنٹ میں پاس ہوگیا تو ۔۔۔۔۔اسدالدین اویسی کا مرکزی حکومت کو کھلا چیلنج!

 

 دہلی میں اسمبلی انتخابات قریب ہیں ۔ یہاں کل 73 اسمبلی سیٹ پر الیکشن ہونا ہے ۔ اس مرتبہ مجلس اتحاد المسلمین نے دہلی میں اپنے دو امیدواروں کو الیکشنی میدان میں اتارا ہے ۔ یہاں کی اوکھلا ودھان سبھا سیٹ سے شفاء الرحمن اور مصطفیٰ آباد سے طاہر حسین کو ایم آئی ایم نے ٹکٹ دیا ہے ۔ معلوم ہوکہ طاہر حسین جیل میں رہ کر الیکشن لڑنے والے ہیں ۔ طاہر حسین پر دہلی فسادات میں پیش پیش رہنے کا الزام لگایا گیا ہے اور وہ پچھلے کئی مہینوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ۔ پہلے طاہر حسین کیجریوال کی عام آدمی پارٹی میں رہا کرتے تھے لیکن دہلی فسادات کے بعد سے عام آدمی پارٹی نے انہیں پارٹی سے فارغ کردیا تھا جس کے بعد طاہر حسین کو دوبارہ ایم ایل اے کا ٹکٹ دیکر مجلس اتحاد المسلمین نے سہارا دیا ہے ۔ (جاری)

  ابھی دلچسپ بات یہ ہیکہ اج مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی دہلی پہنچے تھے جہاں انہوں نے شاہین باغ علاقے میں پیدل دورہ کیا اور ابھی کچھ دیر قبل ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پی ایم نریندر مودی اور دہلی کے سابق سی ایم اروند کیجریوال پر جم کر نشانہ سادھا ہے ۔ واضح رہے کہ آج اسدالدین اویسی اوکھلا ودھان سبھا سیٹ کے مجلسی امیدوار شفاء الرحمن کی ووٹ کو بڑھانے کیلئے تشہیری مہم میں حصہ لئے تھے۔  (جاری)

 یاد رہے کہ آج بیرسٹر اسدالدین اویسی دہلی کے چالیس فٹی روڈ شاہین باغ پر ایک پرہجوم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی اور کیجریوال پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال اور نریندر مودی بھارت کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں۔ اگر ہم بھارت میں جھوٹوں کو تلاش کرینگے تو سب سے پہلا نمبر نریندر مودی کا آئیگا جبکہ دوسرا کیجریوال کا آئیگا ۔ اتنا کہہ کر انہوں نے اوکھلا ودھان سبھا کی عوام سے پرزور طریقے سے اپیل کی ہیکہ اپنے ضمیر کو زندہ رکھ کر ، اپنی سچائی اور حق بیانی کو زندہ رکھتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار شفاء الرحمن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔ (دیکھیں ویڈیو) (خبر جاری)


واضح رہے کہ اوکھلا ودھان سبھا سیٹ پر مجلس امیدوار شفاء الرحمن کے سامنے کیجریوال کی پارٹی کے بڑے مسلم لیڈر امانت اللہ خان ہیں جو پچھلے الیکشنوں میں ایک لاکھ تیس ہزار ووٹوں سے جیتے تھے ۔ اب دیکھنا یہ ہیکہ کیا شفاء الرحمن امانت اللہ خان کو ٹکر دے سکیں گے یا نہیں ۔ اگر ہم زمینی سطح کی بات کریں تو آج اسدالدین اویسی کا پیدل دورہ مکمل طور سے کامیاب رہا اور شاہین باغ کے ہونے والے انتخابی جلسے میں بھی ہزاروں لوگوں نے شرکت کر پروگرام کو کامیاب بنایا تھا ۔(جاری)

 یاد رہے کہ پچھلے کئی مہینوں سے جاری وقف بل کی مخالفت کو لیکر بھی اسدالدین اویسی نے دو ٹوک الفاظ میں بی جے پی سرکار کیساتھ نریندر مودی کو نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ اگر وقف بل پارلیمنٹ میں پاس ہوجاتا ہے تو ان شاءاللہ پرزور طریقے سے احتجاج کیا جائیگا ۔ اسدالدین اویسی کے اس بیان کے بعد اعلیٰ حکام سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ بالآخر اسدالدین اویسی کا وقف بل کی مخالفت میں اگلا قدم کیا ہوگا ؟... 

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے