دہلی میں حال ہی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد اروند کیجریوال اور ان کی عام آدمی پارٹی کی شکست کو لیکر لوگ سوشل میڈیا پر زبردست کنٹینٹ اپلوڈ کررہے ہیں ۔ آپ کو بتادیں کہ دہلی میں 70 سیٹوں پر الیکشن ہوئے تھے جس میں سے اروند کیجریوال کی پارٹی نے 23 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ 48 سیٹوں پر بی جے پی نے جیت حاصل کی اور اب دہلی میں بھی دس سالوں کے بعد دوبارہ بی جے پی کی سرکار بننے والی ہے ۔ (خبر کے آخر میں دیکھیں ویڈیو)
دہلی ملک کی راجدھانی ہے اور یہاں بی جے پی کی اکثریت سے جیت تاریخ کا اہم حصہ بن چکی ہے ۔ اس کو لیکر بی جے لیڈر اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ کیجریوال نے ہمیں زبردست موقع دیا ہے ۔ دہلی میں بی جے پی کے اقتدار سے ہم مطمعین ہیں اور اب ملک میں عنقریب ہی بڑی تبدیلی کو دیکھنے کو ملیگی ۔ دوسری جانب دہلی کی اوکھلا ودھان سبھا سیٹ پر عام آدمی پارٹی کے امیدوار امانت اللہ خان نے بی جے پی کے منیش چودھری کو شکست دی ہے ۔ اتنا ہی نہیں یہاں سے اسدالدین اویسی کی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے شفاء الرحمن بھی بھاری ووٹ حاصل کرتے نظر آئے ۔ (جاری)
آج امانت اللہ خان نے این ڈی ٹی وی نیوز پر بات کرتے ہوئے کئی بڑے خلاصے کیے ہیں ۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہیکہ امانت اللہ خان نے ایم آئی ایم کے اسدالدین اویسی پر جم کر نشانہ سادھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس الیکشن میں مجلس اتحاد المسلمین نے زبردست پریشان کیا تھا ۔ دوسری جانب کہیں نہ کہیں الیکشن کمیشن بھی زمہ دار ہیکہ شفا الرحمٰن نے جتنی ووٹ حاصل کی تھی اس میں میرا بڑا نقصان ہوا ہے ۔ مجھے امید نہیں کہ شفا الرحمٰن (ایم آئی ایم ) کو لوگ اتنی اکثریت سے ووٹ دینگے ۔ (دیکھیں ویڈیو)
0 تبصرے