فڈنویس کیوں نتیش رانے پر ایکشن نہیں لیتے ؟؟...کیونکہ وہ چاہتے ہیں ریاست میں نفرت پھیلے : وارث پٹھان

 

 حال ہی میں ممبئی کے کھارگر میں تین دنوں کا تبلیغی اجتماع منعقد کیا گیا تھا ۔ جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی ، اس اجتماع میں دنیا کی سلامتی ، امن و امان کی بحالی اور مسلمانوں کے بگڑتے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اللہ کی بارگاہ میں پر نم آنکھوں سے دعائیں کی گئی ۔ معلوم ہوکہ یہ اجتماع مکمل طور سے کامیاب رہا تھا ۔ (خبر کے آخر میں دیکھیں ویڈیو)

 اس کے بعد مہاراشٹر بی جے پی کے وزیر نتیش رانے سے اس اجتماع کو لیکر مہاراشٹر سی ایم دیویندر فڈنویس کو ایک لیٹر روانہ کیا ۔ جس میں کہا گیا کہ ریاست مہاراشٹر میں مسلمانوں  کے ایسے اجتماعات پر پابندی عائد کی جانی چاہیئے ۔ اتنا ہی نہیں ایسے مجمعے کو اجتماع نہ کہا جائے بلکہ اسے دہشت گردوں کا گروپ کہا جانا چاہیئے ۔ اس وقت میڈیا کو بیان دیتے ہوئے نتیش رانے نے کہا کہ ممبئی کے کھارگر میں ہونے والے اجتماع میں دہشت گردی کو مظبوط بنانے کا منصوبہ بنایا گیا اسوقت نتیش رانے نے اجتماع پر الگ الگ طرح کے بہت سے الزامات عائد کئے تھے ۔ (جاری)

 کل مجلس اتحاد المسلمین ممبئی بائیکلہ کے سابق ایم ایل اے وارث پٹھان نے نتیش رانے پر جوابی حملہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ممبئی کے کھارگر میں ہونے والے اجتماع میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی اور اللہ کی بارگاہ میں نمازیں ادا کیں ، دعائیں مانگی اور ملک میں موجود مسلمانوں کے بگڑتے حالات پر اللہ سے مدد مانگی ۔ والے پٹھان نے مزید کہا اس اجتماع میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی اور کہیں پر بھی کوئی نا اتفاقی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ سب آئے اور دین کی تعلیم سیکھ کر چپ چاپ واپس گھر چلے گئے ۔ (جاری)

وارث پٹھان نے نتیش رانے کو لیکر کہا کہ نتیش رانے کا دماغ کھسک گیا ہے ۔ پہلے تو پارٹی کا پاور نہیں تھا لیکن اب اپنی پارٹی کے پاور پر یہ ہر آئے دن ریاست کے مسلمانوں کو بدنام کرنے کی بار بار کوشش کررہے ہیں اور الٹی سیدھی بیان بازی سے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں ۔ بقول ان کے ، ابھی حال ہی میں نتیش رانے سے مسلم لڑکیوں کے برقعے پر اپنا اعتراض ظاہر کیا تھا اور ریاستی وزیر تعلیم دادا بھوسے سے اپیل کی تھی کہ بارہویں اور دسویں بورڈ امتحانات میں لڑکیوں کو برقعے کی اجازت نہ دی جائے ۔ اور وارث پٹھان نے نتیش رانے کے پچھلے دنوں دیئے جانے والے بیان پر بھی کہا کہ یہ مسجد میں گھسنے کی بھی بات کرتے ہیں ۔ بقول ان کے ، میں بتا دینا چاہتا ہوں مسلم جب تک خاموش ہیں تبھی تک ۔ اگر یہ مسجد میں دو پیروں پر چل کر آئیگا تو واپس اسٹریچر پر جائے گا ۔ (دیکھیں ویڈیو)


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے