مہاراشٹر الیکشن کے بعد ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں سینٹرل سے مجلس اتحاد المسلمین کے نئے منتخب ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اپنی جیت کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی سے ملاقات کی تھی ، اپنی اس ملاقات میں انہوں نے اسدالدین اویسی سے مالیگاوں کی معاشی صورتحال ، پاورلوم صنعت کی بحرانی کیفیت پر سیر حاصل گفتگو کی تھی ۔ بعد ازاں پاورلوم صنعت کے بڑھتے مسائل کو سمجھتے ہوئے اسدالدین اویسی نے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی سے وعدہ کیا تھا کہ ہم ضرور اس پر توجہ دینگے اور ریاست مہاراشٹر میں ٹیکسٹائل پر زور دینے کیلئے حکومت وقت سے بات کرینگے ۔(خبر کے آخر میں دیکھیں ویڈیو )
اس کے دو تین دنوں کے بعد مالیگاوں سینٹرل ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور ان کے رفقاء اور حیدرآباد ایم پی بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ملک کے ٹیکسٹائل منسٹر گری راج سنگھ سے ملاقات کی تھی ، جس میں دو گھنٹوں کی اس میٹنگ میں صرف پاورلوم کی شستہ حالی پر سیر حاصل گفتگو کی گئی تھی ۔ (جاری)
اسی کو لیکر کل پیر لوک سبھا میں ہونے والے بجٹ سیشن 2025 کے دوران اپنے وقت پر بیان دیتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے جہاں بجٹ 2025 پر حکومت وقت کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا وہیں انہوں نے ٹیکسٹائل پر بھی بات کہی ۔ انہوں نے اپنے بیان میں مالیگاوں شہر کا نام لیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہاراشٹر کے مالیگاوں میں روزگار کیلئے صرف پاورلوم صنعت ہے اور ان دنوں پاورلوم صنعت نہایت شستہ حالی کا شکار ہے۔ جہاں ایک وقت میں بیرون ممالک میں ہمارا کپڑا بڑی تعداد میں جایا کرتا تھا اب یہاں لاکھوں ٹن کپڑے پروسیس میں رکے ہوئے ۔ انہوں نے بجٹ پر زور دیتے ہوئے کہا سال 2025 کے اس بجٹ میں مرکزی حکومت نے ٹیکسٹائل کو بھی نظر انداز کیا ہے ۔ جس کی وجہ سے یہ صاف پتہ چلتا ہیکہ حکومت وقت مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے روزگار کو بھی زبردست طریقے سے نظر انداز کررہی ہے ۔ (دیکھیں ویڈیو)
#LokSabha में बैरिस्टर @asadowaisi ने कहा "TextileIndustry बर्बादी के दहाने पर आ गई है, 2016 तक भारत सबसे ज़्यादा #export करता था लेकिन आज उसमे कमी आ गई है जिसकी वजह से #Bangladesh हमसे आगे निकल गया" इसके अलावा उन्होंने Malegaon Power Loom पर क्या कहा?#AIMIM #AsaduddinOwaisi… pic.twitter.com/bd1w3OV7Oh— AIMIM (@aimim_national) February 10, 2025
0 تبصرے