سہارنپور – آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف بل کے خلاف 13 مارچ کو جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ جمعیت علمائے ہند کے صدر ارشد مدنی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ غیر جمہوری پارٹیاں، جو جمہوریت کے خلاف ہیں، اس کوشش میں ہیں کہ خاص طور پر اقلیتی مسلمانوں کو آزادی کے ساتھ اپنے مذہب پر عمل کرتے ہوئے جینے نہ دیا جائے۔ ہم اس کے خلاف ہیں۔ ہم جمہوری اور آئینی حق کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاج کریں گے۔(جاری)
وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں مسلم پرسنل لا بورڈ اور تمام ملی تنظیموں نے ہر سطح پر اس کا تعاقب کیا تھا ! سنیے مولانا ارشد مدنی صاحب کیا کہہ رہے ہیںpic.twitter.com/YK0VEtYr4z
— Millat Times اردو (@MillatUrdu) March 8, 2025
جمعیت علمائے ہند کے صدر نے مزید کہا کہ ہم قانونی دائرے میں رہتے ہوئے آخری حد تک وقف کو بچانے کی قانونی لڑائی لڑیں گے۔ وقف بل ہمارے حقوق دلانے کے لیے نہیں بلکہ چھیننے کے لیے لایا جا رہا ہے۔
0 تبصرے