والد کے سامنے 22 سالہ عدنان کے قتل کی دردناک خبر ، پیر کی رات انجام دی گئی یہ واردات

 

 مدھیہ پردیش / بھوپال : 22 سالہ عدنان نامی نوجوان کا اس کے والد کے سامنے قتل راجدھانی بھوپال میں والد کے سامنے بیٹے کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں محلے میں رہنے والے 3 نوجوانوں نو عدنان کو گھر سے باہر بلایا اور اسے چاقو سے وار کر عدنان کو قتل کردیا ۔ اس معاملے کے بعد علاقے میں تناؤ پھیل گیا ، پولیس کو جانکاری ملتے ہی علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگئی اور بڑے بڑے پولیس آفیسرز بھی موقع پر پہنچ گئے  اور پولیس نے معاملہ درج کر مجرموں کی تلاش شروع کردی۔ (جاری)

عدنان کے گھر والوں نے میڈیا کو بتایا کہ عدنان پاس کی مسجد سے نماز پڑھ کر گھر پہنچا تھا ، تبھی گھر کے پاس رہنے والے شبھم ، راج اور لکی نے پہلے عدنان کو گھر سے باہر بلایا ، اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور اس کے پیٹ میں چاقو مار کر اسے شدید زخمی کردیا گیا ۔ عدنان کو فوراً علاج کے لئے اسپتال لیجایا گیا ، لیکن عدنان نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔ وہیں اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہیکہ ابھی تک یہ بات طئے نہیں ہوسکی کہ عدنان کا قتل کس سازش کا حصہ تھی یا اس کے پیچھے کون سی ٹھوس وجہ تھی ۔ یاد رہے مجرموں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے الگ الگ کئی ٹیمیں بنائی ہیں۔  اور عدنان کے تینوں قاتل اب تک فرار بتائے جارہے ہیں ۔(دیکھیں ویڈیو)


 یہ واردات بھوپال کے گاندھی نگر تھانہ علاقے کے بی ڈی اے کورٹر کی ہے ۔ عدنان ٹو وہیلر میکانک تھا ۔ کل پیر کی رات محلے میں ہی رہنے والے شبھم راج اور لکی اس کے گھر پہنچے تھے ، کسی ضروری بات کو لیکر ان تینوں نے عدنان کو گھر سے باہر بلایا تھا ، تبھی عدنان کے والد عبد الجلال نے ان سے یہیں پر بات کرنے کو کہا ، لیکن اس کے باوجود بھی وہ تینوں عدنان سے بات کرنے کے بہانے اسے گھر سے کچھ دور لے گئے اور عدنان پر چاقو سے وار کردیا گیا ۔ بیٹے پر جانلیوا حملہ ہوتا دیکھ والد کی چینجیں نکل گئی، جس کے بعد آس پاس کے لوگ اپنے گھر سے باہر آئے اور شدید زخمی حالت میں عدنان کو اسپتال لیجانے لگے تبھی عدنان نے راستے میں دنیا کو الوداع کہہ دیا ۔ کس وجہ سے عدنان پر جانلیوا حملہ کر اسے قتل کیا گیا ؟ ۔۔ وہ تینوں مجرم کون تھے ؟.. 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے