ایک ہفتے کیلئے خلاء میں جانے والے آج 9 مہینے بعد کیوں زمین پر واپس لوٹے ؟؟.. بھارت کی سنیٹا ولیمز بھی شامل !..

 

ناسا کی خلا نورد سنیٹا ولیمز اپنے ساتھی بُچ ولمور کے ساتھ 9 ماہ بعد بحفاظت زمین پر واپس آگئیں۔ ان کی واپسی اسپیس ایکس کے ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعے ہوئی۔ اس خلائی جہاز کے ذریعے 17 گھنٹے کا سفر کرنے کے بعد سنیٹا ولیمز اور بُچ ولمور زمین پر پہنچے۔ ڈریگن خلائی جہاز کے کیپسول نے بھارتی وقت کے مطابق 19 مارچ کی صبح 3:27 بجے فلوریڈا کے ساحل کے قریب سمندر میں اسپلیش ڈاؤن کیا۔ اس کے بعد، خلائی جہاز میں سوار تمام مسافروں کی صحت کی جانچ کے لیے مزید کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔(جاری)

ناسا نے خلا نوردوں کی واپسی کا براہ راست نشر کیا اور اس بارے میں اپڈیٹ بھی فراہم کر رہا ہے۔ یہ دونوں خلا نورد جون 2024 سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود تھے۔ وہ ایک ہفتے کے لیے ہی گئے تھے، لیکن خلائی جہاز میں ہیلیئم کے رساو اور رفتار میں کمی کی وجہ سے انہیں 9 ماہ تک خلائی اسٹیشن پر رکنا پڑا۔ سنیٹا ولیمز کو لے کر آنے والا خلائی جہاز صبح سویرے ہی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے الگ ہو گیا تھا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے