ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں پچھلے کئی سالوں سے زیر تعمیر فلائی اوور بریج اب مکمل ہوگیا ہے ۔ لیکن اس کے باوجود بھی اس بریج پر سے لوگوں کی امدورفت مکمل طور سے بند رہی ۔ حال ہی میں سیاسی لیڈر شیخ آصف نے شہری عوام کو اس فلائے اوور بریج سے امدورفت بحال کرنے کا اعلان کیا ۔ جس کے بعد مالیگاوں شہر کی عوام میں خوشی کی لہر پائی گئی اور بڑی تعداد میں لوگ اس فلائے اوور بریج پر پہنچ رہے ہیں ۔ بتایا جارہا ہیکہ اس فلائے اوور بریج پر لوگوں کی امدورفت بحال کی جانے کے بعد مچھلی بازار ، جونا آگرہ روڈ ، کسمبا روڈ پر ہونے والی ٹریفک میں بہت حد تک کمی نظر آئی ۔ حالانکہ یہ فلائے اوور بریج بڑی گاڑیوں کی امدورفت کیلئے بنایا گیا ہے ۔ (دیکھیں ویڈیو)
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کسطرح مالیگاوں شہر کے کچھ نوجوان فلائے اوور بریج کے اوپر کھڑے ہیں اور رسی سے چائے کے ٹنگنے کو اوپر کھینچ رہے ہیں ۔ اسوقت یہاں کچھ لوگوں نے اس کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین اپنے اپنے طور سے ردعمل ظاہر کررہے ہیں ۔ کوئی لکھ رہا ہے " یہ ہے مالیگاوں تو کوئی کمنٹ میں لکھ رہا ہے کہ " ہمارے یہاں ایسا ہی ہوتا ہے " ۔
0 تبصرے