رہنے دیجیئے آپ ! مسلمانوں کی حفاظت اللہ کرتا ہے ، عاصم وقار کا تجسوی یادو کو زبردست جواب ، ویڈیو وائرل

 

بہار میں انتخابات قریب آنے والے ہیں ۔ ایسے میں ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتوں کی نظر بہار کے تجسوی یادو اور ان کی سیٹ پر جمی ہوئی ہیں ۔ ہر مرتبہ کی طرح اس مرتبہ بھی بہار کے الیکشن میں تیجسوی یادو اور نتیش کی نظریں مسلم ووٹ بینک کی جانب ہیں ۔ جیسا کے آپ کو معلوم ہے جی جے پی ملک کے مسلمانوں سے نہ صرف نفرت کرتی ہے بلکہ بی جے پی کے عزائم میں سے سب سے بڑا عزم یہ بھی ہیکہ ملک بھر سے مسلم لیڈر شپ کو ختم کیا جاسکے ۔ (دیکھیں ویڈیو)

اس کے بعد اگر ہم بہار الیکشن کی بات کریں تو یہاں ابھی سے سیاسی جماعتوں میں رسہ کشی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ وہیں دوسری رپورٹس کی مانیں تو بی جے پی  ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی تیاری میں لگی ہوئی ہے ۔ اور اس ہندو راشٹر کی پہلی ہندو ریاست بہار کو بنائے جانے کا اندیشہ ہے ۔ یہ باتیں ہم بے وجہ نہیں کہہ رہے ہیں ۔ ابھی حال ہی میں انڈیا ٹی وی کے مشہور شو آپ کی عدالت میں اتر پردیش سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس بات کا اشارہ دیا تھا اس کے علاؤہ ایک دن پہلے تجسوی یادو نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ اگر بہار کو ہندو ریاست کا درجہ مل جاتا ہے تو اس میں کوئی گھبرانے والی بات نہیں ہے کیونکہ اس وقت پانچ ہندو ایک مسلم بھائی کی حفاظت کرنے والے رہینگے ۔ (جاری)

تجسوی کے اس بیان کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ حال ہی میں مجلس اتحاد المسلمین کے اسپوکس پرسن اور لیڈر عاصم وقار نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکائونٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کیا ہے ۔ اس ویڈیو میں عاصم وقار نے کہا کہ تجسوی ہمیشہ بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ پانچ ہندو ایک مسلم کی حفاظت کریں گے ۔ بقول ان کے ، میں تجسوی یادو کو بتانا چاہتا ہوں اگر تمہیں مسلمانوں سے اتنی محبت ہے تو شہاب الدین جیسے قد آور لیڈر کی میت پر کیوں نہیں گئے تھے ۔ ساتھ ہی انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی حفاظت کرنا آپ کا کام نہیں ہے ۔ مسلمانوں کی حفاظت ان کا اللہ کرتا ہے ۔ اسے لیکر آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے