پولیس نے ڈاسنا دیوی مندر کے مہنت یتی نرسنگھا نند اور ان کے حامیوں کو گھر میں نظر بند کر دیا۔ پیر کی صبح سے ہی پولیس نے مختلف مقامات پر پہنچ کر یتی کے حامیوں کو باہر جانے سے روک دیا۔ یتی نرسنگھا نند نے مولانا ارشد مدنی کے وقف بل کے خلاف جَنتر مَنتر پر پیر کو دھرنے کا اعلان کیا تھا۔(جاری)
ڈاسنا دیوی مندر کی ترجمان اُدیتا تیاگی نے بتایا کہ پیر کی صبح پولیس فورس نے یتی نرسنگھا نند کو مندر کے اندر ہی روک لیا اور باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔ اُدیتا تیاگی کے گھر پر بھی کوی نگر تھانے کے انچارج پولیس فورس کے ساتھ موجود رہے۔ اس کے علاوہ کئی دیگر حامیوں کو بھی گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ۔(دیکھیں ویڈیو)
پولیس نے مندر کو چھاؤنی بنا دیا: یتی نرسنگھا نندیتی نرسنگھا نند کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس نے مولانا ارشد مدنی کو روکا ہوتا تو وہ بھی رک جاتے، لیکن پولیس نے انہیں جانے دیا جبکہ یتی نرسنگھا نند اور ان کے حامیوں کو روک دیا گیا۔ یتی نرسنگھا نند نے کہا کہ انہیں روکنے کے لیے پولیس نے مندر کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ یتی نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ مندر میں ہون یَگیہ ہی کریں گے۔(جاری)
یتی نرسنگھا نند کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے حامی انیل چودھری اور سچن سیروہی جَنتر مَنتر پہنچے تھے، لیکن پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
0 تبصرے