اس نے ہمارے منادر توڑے ، ہمارے راجاؤں کو شہید کیا ، ایک بار پھر ٹی راجہ سنگھ نے پونہ میں دیا متنازعہ بیان

 

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور تلنگانہ کی گوشامحل سیٹ سے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے مرکزی حکومت کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں ٹی راجہ سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کے رکھرکھاؤ پر ہونے والے اخراجات کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ساتھ ہی بی جے پی ایم ایل اے نے اورنگزیب کے مقبرے پر ہونے والے تمام اخراجات کو فوری طور پر روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کو لکھے گئے خط میں ٹی راجہ سنگھ نے مہاراشٹر کے چھترپتی سنبھاجی نگر ضلع میں واقع اورنگزیب کے مقبرے کے رکھرکھاؤ پر بھارتی آثار قدیمہ سروے (اے ایس آئی) کی جانب سے مختص اور خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات مانگی ہیں۔(جاری)

کر دہندگان کے پیسے مقبرے پر خرچ کرنے کا کیا جواز؟

یہ خط 15 مارچ کو لکھا گیا تھا۔ خط میں ٹی راجہ سنگھ نے کہا کہ جس نے ہمارے مندروں کو توڑا، ہندو راجاؤں کو قتل کیا اور جو ہماری ثقافت کو دبانے کا ذمہ دار تھا، اُس کی قبر پر سرکاری پیسہ خرچ کرنے کا کیا جواز ہے؟(دیکھیں ویڈیو)


ٹی راجہ سنگھ نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ اورنگزیب کے مقبرے پر کسی بھی طرح کے مزید اخراجات کو فوری طور پر روکنے پر غور کیا جائے۔ خط میں انہوں نے لکھا، "میرا پختہ یقین ہے کہ ٹیکس دہندگان کے پیسے کا ایک بھی روپیہ اُس ظالم بادشاہ کے مقبرے کے رکھرکھاؤ پر خرچ نہیں ہونا چاہیے، جس نے ہمارے آبا و اجداد کو بے پناہ تکلیف پہنچائی۔ حکومت کو اس مقام پر مزید اخراجات کو فوراً روکنے پر غور کرنا چاہیے کیونکہ اس کا ہماری ثقافتی وراثت اور بہادری کی تاریخ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔"(جاری)

اورنگزیب پر سیاسی ماحول گرمایا

قابل ذکر ہے کہ ان دنوں ملک میں، خاص طور پر مہاراشٹر میں، مغل بادشاہ اورنگزیب کی قبر پر سیاسی ماحول گرم ہو چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ تمام لوگ چاہتے ہیں کہ مغل حکمراں اورنگزیب کا مقبرہ ہٹا دیا جائے، لیکن اسے قانونی عمل کے تحت ہی کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی کانگریس حکومت نے اس مقام کو بھارتی آثار قدیمہ سروے (اے ایس ائی) کے تحفظ میں رکھا تھا، اس لیے اسے ہٹانے کے لیے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ضروری ہوگا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے