اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع کی تحصیل کرچنا سے ایک ناقابل یقین معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نئی نویلی دلہن نے شادی کے دوسرے ہی دن بچے کو جنم دیا۔ اس غیر متوقع واقعہ نے دونوں خاندانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دولہے نے نومولود بچے کو اپنا ماننے سے صاف انکار کر دیا اور دلہن کو گھر لے جانے سے انکار کر دیا جس کے بعد دونوں فریقین میں شدید جھگڑا ہو گیا۔(جاری)
موصولہ اطلاعات کے مطابق شادی روایتی رسم و رواج کے ساتھ 24 فروری کو ہوئی اور دلہن کی الوداعی تقریب 25 فروری کو ادا کی گئی۔ تاہم اسی رات اچانک دلہن کو پیٹ میں شدید درد ہونے لگا جس کی وجہ سے اس کے سسرال والے پریشان ہوگئے۔ دلہن کو فوری طور پر کرچانہ کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) لے جایا گیا۔(دیکھیں ویڈیو)
مرکز صحت کے ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد جو معلومات دی وہ سب کے لیے چونکا دینے والی تھی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ دلہن نو ماہ کی حاملہ ہے اور دردِ زہ شروع ہے۔ یہ سن کر دولہا اور اس کے گھر والوں کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔(جاری)
بچے کی پیدائش کی اطلاع ملتے ہی دولہے نے فوراً اپنے سسرال والوں کو اطلاع دی اور موقع پر بلایا۔ دولہے نے واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ اس بچے کا باپ نہیں ہے اور نہ ہی وہ دلہن کو قبول کرے گا اور نہ ہی بچے کو۔ اس واقعے نے دونوں خاندانوں کے درمیان گہرے اختلافات اور جھگڑوں کو جنم دیا ہے اور مستقبل کی صورتحال غیر یقینی ہے۔
0 تبصرے