امدادی سامان سے بھرے ٹرکوں کو غزہ میں نہیں مل رہی انٹری !.. اسرائیل نے دوبارہ سیل کیا غزہ کی تمام سرحدیں ، جانیئے کیوں ؟؟..

 

غزہ پٹی کی تمام سرحدوں کو ایک مرتبہ پھر اسرائیل نے سیل کردیا ہے ۔ تمام امدادی قافلوں کو وہاں جانے سے روک دیا گیا ہے ۔ ایک بھی ٹرک کو وہاں انٹری کی پرمیشن نہیں مل رہی ہے ۔ کچھ بھی غزہ پٹی میں پہنچنے نہیں دیا جارہا ہے ۔ پچھلے دو سالوں سے جنگ کا شکار ہونے والی غزہ پٹی پھر سے مشکل میں آگئی ہے ۔ رمضان المبارک کا مہینہ جاری ہے ۔ وہاں کی عوام کو فی الحال امداد کی اشد ضرورت ہے ۔ لیکن پھر بھی اسرائیل نے دوبارہ تمام سرحدیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ سب کچھ اسرائیل حماس کو جھکانے کیلئے کررہا ہے ۔ اس بیچ حماس نے بغیر ڈرے ہوئے اسرائیل کو جواب دیا ہیکہ جب تک مستقل جنگ بندی کا اعلان نہیں کیا جائیگا تب تک اسرائیلی باشندوں کی رہائی نہیں کی جائیگی ۔ (جاری)

 دراصل اب اسرائیل چاہتا ہیکہ جو اسرائیلی باشندے فلسطین میں ہیں ان کی رہائی ہو جائے اور دوبارہ جنگ شروع کردی جائے ۔ کیونکہ پچھلے دنوں 7 اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کو لیکر جو معاہدہ طئے کیا گیا تھا اس پر اسرائیل مکمل طور سے ناکام نظر آرہا ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے