مرکزی حکومت نے ہفتہ کو ستمبر 2024 میں پیاز کی برآمد پر عائد 20 فیصد ڈیوٹی کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ یکم اپریل 2025 سے نافذ ہوگا۔ صارفین امور کے محکمے نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ حکومت نے گھریلو دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی، کم از کم برآمدی قیمت (ایم ایل پی)، اور 8 دسمبر 2023 سے 3 مئی 2024 تک تقریباً پانچ ماہ کے لیے برآمدی پابندی جیسے اقدامات کیے تھے۔ 13 ستمبر 2024 سے لاگو 20 فیصد برآمدی ڈیوٹی، جو اب ہٹا دی گئی ہے، کسانوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔(جاری)
بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ موجودہ منڈی کی قیمتیں گزشتہ سالوں کے اسی عرصے کی سطح سے زیادہ ہیں، تاہم آل انڈیا اوسط ماڈل قیمتوں میں 39 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔ اسی طرح، آل انڈیا اوسط خوردہ پیاز کی قیمتوں میں پچھلے ایک مہینے میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ لسانگاؤں اور پمپلگاؤں کی بینچ مارک منڈیوں میں اس ماہ سے پیاز کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔
0 تبصرے