مہاراشٹر میں اورنگزیب کا معاملہ گرم ہو گیا ہے۔ شیو سینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے سینئر رہنما امباداس دانوے نے اورنگزیب کی قبر کو پترے کے شیڈ سے ڈھکنے کی مذمت کی ہے۔ امباداس دانوے نے جمعہ کو کہا کہ اب بھارتی آثار قدیمہ سروے (اے ایس آئی ) کے زیر تحفظ اس مقام کی حفاظت کے لیے صرف فوج کو تعینات کرنا باقی رہ گیا ہے۔(جاری)
پترے کے شیڈ سے ڈھانک دی گئی اورنگ زیب کی قبر
مہاراشٹر ودھان پریشد میں حزب اختلاف کے رہنما دانوے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کھلد آباد میں واقع اورنگزیب کی قبر کی تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں یہ قبر پترے کے شیڈ سے ڈھکی ہوئی نظر آ رہی ہے۔(جاری)
قبر کے چاروں طرف قلعہ بندی – دانوے
اورنگزیب کی قبر کو ہٹانے کے مطالبے کے درمیان اے ایس ائی نے دو دن پہلے اس کے دونوں طرف لوہے کی چادریں لگا دی تھیں۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما نے کہا کہ جو لوگ چھترپتی شیواجی مہاراج کی دعاؤں کے سہارے اقتدار میں آئے ہیں، انہوں نے چھترپتی سمبھاجی مہاراج کو قتل کرنے والے اورنگزیب کی قبر کے چاروں طرف 'قلعہ بندی' کر دی ہے۔(جاری)
فوج کی تعیناتی باقی – دانوے
دانوے نے ‘مودی ہے تو ممکن ہے’ ہیش ٹیگ کے ساتھ پوسٹ میں کہا، ’ابھی باڑ بھی لگائی جائے گی۔ صرف فوج کو تعینات کرنا باقی ہے۔‘ اس دوران، ضلعی انتظامیہ نے کھلد آباد قصبے میں کئی مقامات پر رکاوٹیں لگا دی ہیں اور ریاستی ریزرو پولیس فورس (ایس آر پی ایف) کی ایک ٹکڑی کے علاوہ 50 اضافی پولیس اہلکاروں اور ہوم گارڈز کو تعینات کیا گیا ہے۔
0 تبصرے