فلم "چھاوا " کا اثر ، سونے کے سکے کی تلاش میں یہاں دیہاتیوں نے موبائل ٹارچ کی روشنی میں کھود ڈالی زمین ، ویڈیو وائرل

 

حال ہی میں ریلیز ہونے والی شیواجی اور اورنگ زیب کے درمیان بنائی جانے والی فلم " چھاوا" نے نہ صرف مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچایا ہے بلکہ اس قدر لوگوں کے دماغ پر اس کا اثر ہوا کہ لوگ ایم پی میں واقع برہان پور میں ایک قلعے کے قریب دیہاتیوں نے زمین کھود کر سونا تلاش کرنا شروع کردیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کی کسطرح یہ فلم اند بھکتوں کے ذہن پر نقش کردی گئی ہے ۔ لوگ حقیقی زندگی میں کئی سو سال پرانے سونے کے سکوں اور خزانے کو حاصل کرنے کیلئے زمین کو سچ میں کھودنے لگے ۔ وائرل ہونے والی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن نے کسی نے نعرے لگائے تو کسی نے اس ویڈیو کا مزاق بنایا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے