کامیڈین کنال کامرا نے کچھ دیر پہلے اپنے باضابطہ یوٹیوب چینل پر مہاراشٹر کی سیاست سے متعلق ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے۔ اس ویڈیو میں کنال کامرا نے مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم ایکناتھ شندے کے بارے میں نازیبا تبصرہ کیا ہے۔
کھار پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج
اس معاملے کو لے کر شندے گروپ کے شیوسینا کارکنان میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ شندے گروپ کے رہنما راہل کنال نے ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں کنال کامرا کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ ایکناتھ شندے کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر شیوسینا کارکنان شدید ناراض ہیں۔(جاری)
ناراض شیوسینا کارکنوں کی توڑ پھوڑ
کنال کامرا کے خلاف ناراض شیوسینا کارکنوں کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں وہ ایک اسٹوڈیو میں توڑ پھوڑ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شیوسینا کارکنان وہاں پہنچ گئے جہاں یہ ویڈیو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ایکناتھ شندے کے خلاف تبصرہ کیے جانے پر شیوسینکوں نے اسٹوڈیو میں موجود کرسی، میز اور لائٹس کو نقصان پہنچایا۔
شیوسینا کے ترجمان ہیگڑے نے کامرا کو دی وارننگ
شیوسینا کے ترجمان کرشن ہیگڑے نے کامرا کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے کارکنان ان کے تبصرے سے سخت ناراض ہیں۔ ہیگڑے نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ "کامیڈین کو شیوسینا جیسا برتاؤ دیکھنے کو ملے گا، کیونکہ کسی بھی شیوسینا کارکن کو ان کا بیان پسند نہیں آیا۔"(جاری)
کنال کامرا کا سیاسی طنز
قابل ذکر ہے کہ کنال کامرا ایک بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ہیں، جو اپنے سخت سیاسی طنز اور بے باک انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کے یوٹیوب چینل پر کئی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں وہ صحافیوں، سیاستدانوں اور مشہور شخصیات کے ساتھ انٹرویوز کر چکے ہیں۔
News source link
0 تبصرے