خواتین اپنے پرس میں لپ اسٹک اور پاؤڈر کیساتھ یہ چیزیں بھی ضرور رکھیں ! گلاب راؤ پاٹل

 

مہاراشٹر کے وزیر گلابراؤ پاٹیل نے ہفتہ کے روز خواتین کو عجیب و غریب مشورہ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے پرس میں پاؤڈر، لپ اسٹک کے ساتھ چاقو اور مرچ پاؤڈر رکھنا چاہیے۔ بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، سینئر شیو سینا لیڈر نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی، جن میں ایم ایس آر ٹی سی بس کے کرایے میں 50 فیصد کٹوتی، لاڈکی بہن یوجنا، اور لڑکیوں کے لیے مفت تعلیم شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ’’چاہے ہم خواتین کے بااختیار بنانے کی بات کریں، لیکن آج یہ بات بھی بیحد اہمیت کی حامل ہیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے