سنبھل کی جامع مسجد میں رنگ و روغن کا کام جاری ہے۔ سنبھل کی جامع مسجد میں دہلی سے لائی گئی ایل سی ڈی فوکس لائٹس لگائی گئی ہیں۔ لائٹس لگنے کے بعد جامع مسجد جگمگا اٹھی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اے ایس آئی کی نگرانی میں مسجد کی سجاوٹ کا کام جاری ہے۔ پہلے رنگ و روغن کا کام مکمل کیا گیا اور اس کے بعد دہلی سے لائی گئی ایل سی ڈی فوکس لائٹس کو بھی نصب کیا گیا ہے۔ عید سے قبل جامع مسجد میں اس انداز کی روشنی کی گئی ہے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جا رہے ہیں۔(دیکھیں ویڈیو)
عید سے قبل ٹرائل کے طور پر 400 سے زائد لائٹس نصب کی جا چکی ہیں، اور اگر مزید ضرورت پڑی تو اے ایس آئی مزید لائٹس بھیجے گی۔ اس کے ساتھ بڑے جنریٹر بھی دہلی سے پہنچے ہیں۔ جو بھی وہاں سے گزر رہا ہے، ایک بار رک کر مسجد کو دیکھ رہا ہے اور جامع مسجد کی سیلفی بھی لے رہا ہے۔ صدر ظفر علی کے ساتھ کئی لوگ موجود تھے اور اے ایس آئی کی بے حد تعریف کی جا رہی ہے۔
0 تبصرے