اتر پردیش کے ضلع وارانسی سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ یہاں ایک 19 سالہ لڑکی کے ساتھ سات دنوں تک 23 لڑکوں نے اجتماعی زیادتی کی۔ لڑکی کو نشہ دے کر مختلف جگہوں پر لے جا کر اس کے ساتھ حیوانیت کی گئی۔ 29 مارچ کو لڑکی اپنی دوست کے گھر سے واپس آ رہی تھی، راستے میں ایک لڑکا اسے بہلا پھسلا کر ایک کیفے میں لے گیا۔ وہاں اس نے پوری رات اس کا استحصال کیا۔ اگلے دن اس ملزم نے لڑکی کو کئی دوسرے افراد کے حوالے کر دیا۔
(جاری)
اصل میں، خجوری علاقے کی 19 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی اور دیگر الزامات کے تحت اس کی ماں کی شکایت پر پیر کی صبح لال پور پانڈے پور تھانے میں 12 نامزد اور 11 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے رات گئے تک 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اب پولیس ملزمان کی شناخت کر رہی ہے اور دیگر کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ لڑکی کی ماں نے بتایا کہ ان کی بیٹی 29 مارچ کو اپنی دوست کے گھر گئی تھی۔ واپسی کے دوران اسے راج وشوکرما ملا، جو اسے لنکا کے قریب واقع اپنے کیفے میں لے گیا، جہاں اس نے پوری رات لڑکی کے ساتھ غلط حرکتیں کیں۔(دیکھیں ویڈیو)
ہائی وے پر اجتماعی زیادتی
30 مارچ کو، اس کی بیٹی کو بائیک پر سوار سمیر اور اس کے دوست نے ہائی وے پر لے جا کر بائیک پر ہی اس کے ساتھ بدتمیزی کی اور پھر اسے ندیسر کے قریب چھوڑ دیا۔
کمرے میں باری باری سے زیادتی
31 مارچ کو، اس کی بیٹی کی ملاقات آیوش سے ہوئی، جو اپنے پانچ دوستوں سہیل، دانش، انمول، ساجد اور ظاہر کے ساتھ تھا۔ وہ سب اسے انمول کے ملدہیا، سگرا میں واقع کنٹینینٹل کیفے لے گئے۔ وہاں انہوں نے لڑکی کو نشہ آور چیز پلائی، جس سے وہ چکرانے لگی۔ پھر سب نے اسے کیفے کے ایک کمرے میں لے جا کر باری باری سے زیادتی کی۔رپورٹس کے مطابق مزید تین جگہوں کے زیادتی کرنے کے بعد لڑکوں نے بری حالت میں لڑکی جو چھوڑ دیا۔ لڑکی جب گھر لوٹی تو اس کے حواس کھو گئے تھے ، جب وہ ہوش میں آئی تو اس نے اپنی ماں کو سب کچھ بتایا ، جس کے بعد والدین نے پولیس میں شکایت درج کروائی ، اور کاروائی شروع کی ، رپورٹس کے مطابق اب تک 6 یا پھر 9 لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے ۔
0 تبصرے