بھارتی ریلوے میں ٹرین کے سفر کے دوران ٹکٹ لینے کا اصول صدیوں سے چلا آ رہا ہے۔ لیکن کچھ مسافر ایسے بھی ہوتے ہیں جو ان قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے اکثر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہیں اور پکڑے جاتے ہیں۔ جب ٹی ٹی ای (ٹرین ٹکٹ ایگزامنر) کے ہاتھوں بغیر ٹکٹ مسافر پکڑا جاتا ہے تو اکثر مسافر منت سماجت پر اُتر آتے ہیں اور بھاری جرمانے کی وجہ سے اپنی غلطی مان لیتے ہیں۔ لیکن کچھ مسافر ایسے بھی ہوتے ہیں جو حدود پار کرتے ہوئے بدتمیزی پر اُتر آتے ہیں۔(جاری)
انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں بھی کچھ ایسا ہی منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔ ویڈیو میں ایک خاتون کو ٹرین کے اے سی کوچ میں برتھ پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ جسے اٹھانے کے لیے پی آر ایف (ریلوے پروٹیکشن فورس) کے اہلکار آتے ہیں۔ لیکن ویڈیو میں آگے چل کر وہ اہلکاروں سے ایسی ایسی باتیں کرتی ہے کہ نہ صرف پولیس والے بلکہ انٹرنیٹ صارفین بھی حیران رہ جاتے ہیں۔ لوگ اس خاتون کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔(ویڈیو)
Burqa-clad woman travelling in 2AC berth without train ticket, abusing Railway Police and beating passengers.When asked for ticket, she says "ask PM Modi". pic.twitter.com/tJt5DqAeXf— ARIKA🇮🇳🚩 (@nidhisj2001) April 8, 2025
بغیر ٹکٹ سفر کے بعد حدیں پار…
ویڈیو میں خاتون 2 اے سی کوچ کی لوئر برتھ پر بیٹھی ہوتی ہے۔ اُسے وہاں سے اٹھانے کے لیے پی آر ایف پولیس والے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ "یہ آپ کی سیٹ نہیں ہے، آپ اٹھ جائیں۔" جس پر خاتون جواب دیتی ہے، "میں نے کب کہا کہ یہ میری سیٹ ہے؟" پھر پی آر ایف اہلکار اس سے اس کی سیٹ نمبر پوچھتے ہیں اور وہاں جانے کو کہتے ہیں۔ اس کے بعد وہ بالکل خاموش بیٹھ جاتی ہے۔(جاری)
اسی دوران ٹرین میں موجود ایک مسافر کہتا ہے کہ "لیڈی کانسٹیبل کو بلاؤ"۔ یہ سنتے ہی خاتون غصے سے آگ بگولہ ہو جاتی ہے ۔اس تکرار کے بعد وہ دوبارہ سیٹ پر بیٹھ جاتی ہے۔ جب پولیس والے اُسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ ان سے بھی الجھ جاتی ہے اور کہتی ہے:
"میرے پاس ٹکٹ ہے، لیکن نہیں دکھاؤں گی، مذاق بنا رکھا ہے!"
تقریباً 1 منٹ 50 سیکنڈ کی اس وائرل ویڈیو کا اختتام یہاں ہوتا ہے۔ لیکن ویڈیو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین خاتون مسافر پر اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔یہ واقعہ کب اور کہاں کا ہے، اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس وائرل ویڈیو پر ریلوے کی طرف سے کسی کارروائی کی اطلاع بھی ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔
0 تبصرے