نیلے ڈرم میں ڈال کر سوربھ جیسا حال کردینگے !... سسرال والوں کی دھمکی سن کر الٹے پاؤں واپس لوٹا شوہر

 

اتر پردیش کے ایودھیا سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کے ایک شخص نے اپنی بیوی اور اس کے میکے والوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ واقعہ کمارگنج تھانہ علاقے کے تیںدھا گاؤں کا ہے۔ شوہر ہیم راج پاسی کا الزام ہے کہ اس کی بیوی گایتری دیوی نے بیٹے کے علاج کے نام پر لیا گیا قرض ہڑپ لیا اور اب اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے رہی ہے۔(جاری)

ہیم راج پاسی نے بتایا کہ اس کی بیوی 12 ستمبر 2024 کو جھگڑا کرکے دو بچوں کو چھوڑ کر میکے چلی گئی تھی۔ بعد میں میں نے بچوں کو بھی اس کے پاس بھیج دیا تھا۔ ہیم راج نے بتایا کہ اس کے 11 سالہ بیٹے روی کے دل میں سوراخ ہے۔ بیٹے کے علاج کے لیے ہیم راج نے 3 لاکھ 10 ہزار روپے قرض لیا، لیکن بیوی نے نہ تو بیٹے کا علاج کروایا اور نہ ہی پیسوں کا کوئی حساب دیا۔ وہ تمام رقم لے کر چلی گئی۔ بعد میں بینک اسٹیٹمنٹ دیکھنے پر پتا چلا کہ اکاؤنٹ میں ایک بھی روپیہ باقی نہیں ہے۔(جاری)

بیوی اور بچوں کو لینے گیا تھا

ہیم راج کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی بیوی اور بچوں کو لینے جاتا ہے تو اس کے سسرال والے گالیاں دیتے ہیں۔ گزشتہ منگل کو جب وہ اپنی بیوی اور بچوں کو لینے کوتوالی رودولی علاقے کے ایہر گاؤں گیا، تو بیوی کی چچی اور رشتہ داروں نے اسے دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ گایتری کو کسی اور کے ساتھ بھیج دیں گے۔(جاری)

"مسکان اور ساحل نے جیسے کیا..."

ہیم راج کا کہنا ہے کہ بیوی اور اس کے رشتہ داروں نے کہا، "اگر نہیں مانے تو مسکان اور ساحل نے سوربھ کا جو حال نیلے ڈرم میں کیا تھا، ویسا ہی تمہارے ساتھ کریں گے۔" اس دھمکی سے ڈر کر ہیم راج وہاں سے بھاگ آیا اور سیدھے کمارگنج تھانے پہنچ کر شکایت درج کرائی۔

پولیس نے دیے جانچ کے احکامات

کمارگنج تھانے کے انچارج انسپکٹر امریجیت سنگھ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ سب انسپکٹر کو تحقیقات کر کے ضروری کارروائی کے احکامات دیے ہیں۔ فی الحال معاملے کی تفتیش جاری ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے