ہلدوانی : بنبھول پورہ میں غیر قانونی مدارس کو کیا گیا سیل !..

وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی ہدایت پر، ہلدوانی کے بنبھول پورہ میں اتوار کے روز غیر قانونی مدرسوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس دوران موقع پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات رہی۔ ٹیم نے سخت سیکیورٹی کے درمیان کئی مدرسوں کو سیل کیا۔(جاری)

ہلدوانی شہر میں بغیر رجسٹریشن کے غیر قانونی طور پر چل رہے مدرسوں پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تیز کارروائی جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ویویک کمار رائے کی قیادت میں انتظامیہ کی ٹیم غیر قانونی مدرسوں کو سیل کر رہی ہے۔ اس دوران انتظامی افسران کے ساتھ ساتھ پولیس فورس بھی تعینات ہے۔ کارروائی اب بھی جاری ہے۔(ویڈیو)



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے