دہلی یونیورسٹی کے لکشمی بائی کالج کی پرنسپل کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کلاس روم کی دیواروں پر گوبر کا لیپ کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ پرنسپل پرتیوش وٹسلا نے بتایا کہ یہ کام ایک فیکلٹی ممبر کی جانب سے شروع کیے گئے ریسرچ پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ انہوں نے یہ ویڈیو خود ہی کالج کے اساتذہ کے ساتھ شیئر کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کلاس روم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے دیسی طریقے اپنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا نام ہے: ’’روایتی ہندوستانی علم کا استعمال کرتے ہوئے حرارتی دباؤ کے کنٹرول کا مطالعہ‘‘۔(جاری)
दिल्ली विश्वविद्यालय के LBC की प्रिंसिपल ने पहले कॉलेज में गाय बांध ली। अब गाय के गोबर का सदुपयोग करते हुए कॉलेज की दीवारों की लिपाई का काम शुरू कर दिया हैं।हर कॉलेज/विश्वविद्यालय के मुखिया को ये करना ही चाहिए। मेरी सलाह हैं कॉलेज में गौमूत्र और गोबर का सेवन को अनिवार्य बना… pic.twitter.com/4NbRvWSlE9— Dr Jitendra Meena (@JitendraMeenaDU) April 13, 2025
بتا دیں کہ یہ کالج سال 1965 میں قائم ہوا تھا اور جھانسی کی رانی لکشمی بائی کے نام پر ہے۔ یہ کالج اشوک وہار میں واقع ہے اور دہلی حکومت کے تحت چلایا جاتا ہے۔ کالج میں پانچ بلاک ہیں اور حال ہی میں شروع کی گئی یہ پہل ان میں سے ایک بلاک پر مرکوز ہے۔
0 تبصرے