اگر کوئی کچھ کہتا ہے تو اتنا ناراض ہونے کی ضرورت نہیں ہے!...

 

ممبئی: کامیڈین کنال کامرا کے تنازع پر مہاراشٹرا سماجوادی پارٹی کے صدر ابو عاصم اعظمی کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا، "قانون سب کے لیے برابر ہے۔ اگر اسی ملک میں سلمان رشدی اور تسلیمہ نسرین کو بلا کر ریڈ کارپٹ دیا جاتا ہے تو اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ لیکن اگر کوئی نائب وزیر اعلیٰ کے خلاف بولتا ہے، تو فوراً جانچ شروع ہو جاتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک سیکولر ملک ہے اور سب کو بولنے اور اظہارِ رائے کا حق حاصل ہے۔ اگر کوئی کچھ کہتا ہے تو اتنا ناراض نہیں ہونا چاہیے۔"۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے