اے ایس ائی نے تبدیل کیا اس مسجد کا نام ۔۔۔۔ جانیئے کیوں ؟..

 

سنبھل: شاہی جامع مسجد ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اب خبر ہے کہ سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے بورڈ کا نام تبدیل کیا جائے گا۔ اب شاہی جامع مسجد کو "جمعہ مسجد" کے نام سے جانا جائے گا۔ بھارتی محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس ائی) کی جانب سے بھیجے گئے نئے سائن بورڈ میں شاہی جامع مسجد کی جگہ "جمعہ مسجد" لکھا گیا ہے۔ سنبھل کی ستیاورت پولیس چوکی میں یہ نیا بورڈ رکھا گیا ہے۔ نئے بورڈ پر لکھا ہے: "اے ایس آئی محفوظ یادگار - جمعہ مسجد"۔ امید ہے کہ ستیاورت پولیس چوکی میں رکھا گیا نیلے رنگ کا یہ اے ایس ائی بورڈ جلد ہی پرانے بورڈ کی جگہ لگا دیا جائے گا، جس پر ’شاہی جامع مسجد‘ لکھا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بورڈ میں کچھ اور تبدیلیاں کی جانی ہیں، اسی لیے فی الحال اسے مسجد پر نصب نہیں کیا گیا ہے۔ گزٹ، پرانے دستاویزات اور اے ایس ائی اسے "جمعہ مسجد" کے نام سے ہی پہچانتی ہے۔ اسے "شاہی جامع مسجد" کا نام کیسے دیا گیا، یہ بھی جانچ کا موضوع ہے۔(جاری)

سائن بورڈ کا رنگ بھی بدلا گیا

اطلاعات کے مطابق سائن بورڈ کا رنگ بھی بدل دیا گیا ہے۔ پہلے سبز رنگ تھا، اب نیلے رنگ کا نیا سائن بورڈ بنایا گیا ہے۔ اے ایس آئی کے وکیل وشو شرما نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ “مسجد کے باہر پہلے اے ایس آئی کا ایک بورڈ لگایا گیا تھا، لیکن کچھ لوگوں نے اسے ہٹا دیا اور اس کی جگہ ’شاہی جامع مسجد‘ لکھا بورڈ لگا دیا۔ نیا بورڈ اے ایس ائی کے دستاویزات میں درج نام ’جمعہ مسجد‘ کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔”(جاری)

اے ایس ائی کی طرف سے تاحال کوئی بیان نہیں آیا

وشو شرما نے کہا کہ اسی نام سے ایک ایسا ہی نیلا اے ایس ائی بورڈ مسجد کے اندر پہلے سے موجود ہے۔ اے ایس ائی نے ابھی تک نئے سائن بورڈ کی تنصیب کے وقت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔ مغل دور کی یہ مسجد ایک بڑے تنازع کا مرکز بن چکی ہے، کیونکہ ایک عرضی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ایک قدیم ہندو مندر کی جگہ ہے۔ گزشتہ سال 24 نومبر کو مغل دور کی اس مسجد کے سروے کے دوران سنبھل کے کوٹ گڑوی علاقے میں تشدد بھڑک اٹھا تھا، جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے