گرل فرینڈ کو زندہ سوٹ کیس میں بھر کر بوائز ہاسٹل لیجانے کی کوشش ناکام

 

اتر پردیش کے میرٹھ میں بیوی مسکان نے اپنے عاشق ساحل کے ساتھ مل کر اپنے شوہر سوربھ کا قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر کے ڈرم میں ڈال دی تھی اور اوپر سے سیمنٹ بھر دیا تھا۔ اس بھیانک واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ کچھ اسی طرح کا واقعہ ایک بار پھر سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ ہریانہ کا ہے، لیکن یہاں کسی کا قتل نہیں ہوا بلکہ ایک زندہ لڑکی کو سوٹ کیس میں بند کر دیا گیا۔ میرٹھ میں بیوی نے عاشق کے پیار میں شوہر کا قتل کر دیا تھا، لیکن ہریانہ کے سونی پت میں زندہ لڑکی کو کوئی اور نہیں بلکہ اس کا عاشق ہی سوٹ کیس میں بھر کر لایا تھا۔ سونی پت کی ایک یونیورسٹی میں ایک نوجوان اپنی گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں بھر کر اپنے ہاسٹل لے آیا۔(جاری)

سونی پت کے رتھدھنا روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی سے یہ حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔ یونیورسٹی میں پڑھنے والے ایک طالب علم نے اپنی گرل فرینڈ کو سوٹ کیس کے اندر بند کر کے بوائز ہاسٹل لے جانے کی کوشش کی۔ لڑکی کو سوٹ کیس میں بند کر کے لے جاتے وقت ہاسٹل میں تعینات سیکورٹی گارڈ کو شک ہوا، تو اس نے شک کی بنیاد پر سوٹ کیس کی تلاشی لی، جس کے بعد اندر سے لڑکی نکل آئی۔ یہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔ وہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے میڈیا سے کہا کہ ہماری سیکورٹی بہت مضبوط ہے۔ مصدقہ ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق لڑکی کو سوٹ کیس کے اندر بند کر کے ہاسٹل لے جانے کی کوشش کی گئی تھی۔ سیکورٹی گارڈز کی مستعدی کی وجہ سے نوجوان پکڑا گیا۔(جاری)

بوائز ہاسٹل میں لڑکیوں کے داخلے پر پابندی ہوتی ہے، جیسا کہ عام طور پر ہر کالج اور یونیورسٹی میں ہوتا ہے۔ اسی طرح گرلز ہاسٹل میں لڑکوں کا داخلہ ممنوع ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے اپنی گرل فرینڈ کو اپنے ہاسٹل کے کمرے میں لانے کے لیے اسے سوٹ کیس میں چھپا کر لے آیا۔ لیکن وہ پکڑا گیا اور اس کی حقیقت کھل گئی۔(ویڈیو)


گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپایا، ہاسٹل میں پکڑا گیا — وائرل ہو رہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ خاتون سیکورٹی گارڈز سوٹ کیس کھول رہی ہیں۔ سوٹ کیس کے اندر جھانکتے ہی وہ حیران رہ گئیں، کیونکہ اس میں سامان نہیں بلکہ ایک لڑکی نکلی۔ البتہ یہ معلومات نہیں مل سکیں کہ سوٹ کیس سے نکلی لڑکی اسی یونیورسٹی کی طالبہ ہے یا باہر کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وائرل ویڈیو سونی پت کی او پی جندل یونیورسٹی کے بوائز ہاسٹل کا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے