خاتون کی غنڈہ گردی کا ویڈیو وائرل ۔۔۔

 

میرٹھ: ہاپوڑ کے چھجارسی ٹول پلازہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک خاتون کی غنڈہ گردی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ اس خاتون نے بوتھ میں گھس کر ٹول پلازہ کے ملازم کے ساتھ مار پیٹ کی ہے اور اسے کئی تھپڑ بھی مارے ہیں۔ خاتون نہ صرف ملازم کی پٹائی کرتی ہے بلکہ اس کا گلا گھونٹنے کی بھی کوشش کرتی ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح تقریباً 8:30 بجے پیش آیا۔(جاری)

کیا ہے پورا معاملہ؟

ایچ آر 40 جے 6488 نمبر پلیٹ والی گاڑی غازی آباد سے آ رہی تھی، جس میں دو مرد اور دو خواتین سوار تھیں۔ لیکن ان کے فاسٹ ٹیگ میں بیلنس کم تھا، جس کی وجہ سے ٹول آپریٹر نے انہیں سرکاری قواعد کے مطابق ٹول فیس کے ساتھ جرمانہ ادا کرنے کو کہا۔(ویڈیو)

اسی بات پر جھگڑا ہوا اور بحث اتنی بڑھ گئی کہ ایک خاتون گاڑی سے اُتری اور بوتھ میں گھس گئی۔ اس کے بعد خاتون نے اٹینڈنٹ کو پیٹنا شروع کر دیا۔ خاتون نے ملازم کا سر ٹیبل پر مارا اور بار بار اسے تھپڑ مارے اور اس کا گلا گھونٹنے کی بھی کوشش کی۔ دونوں مردوں نے بھی ٹول ملازمین کے ساتھ بدسلوکی کی۔ یہ معلومات ایک ٹول ملازم نے دی۔(جاری)

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اس معاملے میں پلکھوا تھانے کے ایس ایچ او پٹنیش یادو کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی این ایس کی دفعہ 115(2) (جان بوجھ کر چوٹ پہنچانا) اور 351 (فوجداری دھمکی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس واقعے کی وائرل ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے کہ ایک خاتون اس طرح کا رویہ کیسے اختیار کر سکتی ہے۔(جاری)

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چھجارسی ٹول پلازہ پر اس طرح کا واقعہ پیش آیا ہو۔ جون 2024 میں بھی ایک بلڈوزر ڈرائیور نے ٹول مانگنے پر دو بوتھوں کو ٹکرا دیا تھا اور ٹول ملازمین کو کچلنے کی کوشش کی تھی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے