اتر پردیش کے ایودھیا سے ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ یہاں رام جنم بھومی کے وی آئی پی درشن مارگ گیٹ نمبر 3 کے سامنے واقع ایک گیسٹ ہاؤس میں جو کچھ ہوا، اسے جان کر سب حیران رہ گئے۔ الزام ہے کہ سوربھ نامی ایک نوجوان نہاتے وقت باتھ روم میں خواتین یاتریوں کی ویڈیو بنا رہا تھا۔ اسی دوران ایک خاتون نے ملزم سوربھ کو ویڈیو بناتے ہوئے دیکھ لیا۔ اس کے بعد پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی گئی، جس پر پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا۔ وہیں پولیس کو بہرائچ کے رہنے والے ملزم سوربھ کے فون سے کئی اور غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بھی ملی ہیں۔(جاری)
آپ کو بتا دیں کہ جس گیسٹ ہاؤس میں یہ واقعہ پیش آیا ہے، وہ رام مندر کے گیٹ نمبر 3 سے صرف 50 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ معلومات کے مطابق کچھ لوگ وارانسی سے رام مندر کے درشن کے لیے جمعرات کو ایودھیا آئے تھے۔ شام ہونے کی وجہ سے انہوں نے رام مندر کے قریب ہی "راجہ گیسٹ ہاؤس" میں دو کمرے بک کیے۔ انہی لوگوں میں خواتین بھی شامل تھیں، جن کے نہاتے وقت کی ویڈیوز ملزم سوربھ بنا رہا تھا۔ فی الحال، پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
0 تبصرے